تھانہ ماچھیوال کی حدودمیں خاتون پرتشدداورسرکے بال مونڈھنے والے مرکزی ملزمان گرفتار

Published on May 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

بورے والا(یواین پی)تھانہ ماچھیوال کی حدودمیں خاتون پرتشدداورسرکے بال مونڈھنے والے مرکزی ملزمان گرفتار۔ڈی پی اووہاڑی کے حکم پرڈی ایس پی صدرمیاں عبدالروف متاثرہ کے گھرپہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ ماچھیوال کی حدود19۔ڈبلیو بی کی رہائشی مقصوداں بی بی زوجہ محمدشہباز اپنے گھرمیں موجودتھی کہ اسی گاوں کے رہائشی انکے قریبی رشتہ دارمحمدمنیر،محمدسلیم،ساجدعلی،محمدندیم،منظوراحمد،محمدیعقوب اقوام راجپوت چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی اسکے گھرمیں داخل ہوگئے اور اسے وحشیانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے اسکے سرکے بال مونڈھ دئیے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے وجہ عناد یہ بیان کی جاتی ہے مقصوداں بی بی کے بھائی نے ملزمان کی لڑکی کو گھر سے فرار کروا کے اسکے ساتھ شادی رچائی تھی جسکا بدلہ لینے کے لئے ملزمان نے یہ شرمناک اقدام اٹھایا اس افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اووہاڑی طارق عزیزنے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوجلدگرفتارکرنے کاحکم دیا جس پرڈی ایس پی صدرمیاں عبدالروف فوری طورپرمتاثرہ کے گھرپہنچ گئے پولیس نے دو مرکزی ملزمان محمد سلیم اور محمد ندیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی ایس پی میاں عبدالروف نے بتایاکہ واقعہ کے تمام نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog