چاغی میں زلزلے کے جھٹکے ، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی

Published on May 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے
چاغی (یواین پی)بلوچستان کے علاقے چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مارچ 2022 کو بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes