عمران خان تولوپھربولو کامحاورہ یادرکھیں ۔کامران مائیکل

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

Kamran
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عمران خان \’\’تولوپھربولو\’\’کامحاورہ یادرکھیں۔کپتان کی بیان بازی اورلفاظی ناقابل برداشت ہے ،وہ اپنے الفاظ اورگفتگوکے انداز پرکچھ غورکریں اگرہم نے جواب دیاتووہ برامان جائیں گے۔وہ کیوں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے جمہوریت کوقربان اوراسمبلیوں کوویران کرنے کے درپے ہیں۔پاکستان کومعاشی طورپرٹیک آف کرنے کی پائیدارجمہوریت کی ضرورت ہے۔دھاندلی کاشورمچانے والی جماعت کے این اے 47سے ممبر پارلیمنٹ قیصرجمال کو دھاندلی میں ملوث ہونے کی بناپررکنیت سے محروم کردیا گیا،کپتان کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا حالیہ دور ہ برطانیہ ہرپہلوسے کامیاب رہا ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کو دورہ برطانیہ کے دوران ہماری توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ منتخب قیادت کی نیک نیتی نے راہ میں آنیوالی ہررکاوٹ دورکردی ۔حکومت پاکستان اورحکومت برطانیہ کے درمیان سفارتی اورتجارتی تعلقات کاایک نیا دورشروع ہوناخوش آئندہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف دورہ برطانیہ کے سلسلہ میں اپنے معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ حکومت پاکستان بیرونی اورمقامی سرمایہ کاروں کوتوانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔قومی معیشت کی مضبوطی اورامن وامان کی بحالی کیلئے ہونیوالی پیشرفت خوش آئنداوراطمینان بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پورٹ اینڈشپنگ سمیت وزارتوں کومنظم اور اپ گریڈ کردیا ۔ماضی کے حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی اوراقرباء پروری کے سبب جوقومی ادارے تباہ ہوگئے تھے وہ عنقریب ایک بارپھرسے منفعت بخش بن جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes