اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کی ہدایت کی ہے، کھاد کا بحران پیدا کیا گیا جس سے کسانوں اور ملک کو نقصان پہنچا۔سابق حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنا دیا گیا۔ گندم کی اسپورٹ پرائس کے اعلان میں تاخیر سے گندم کاشت میں کمی پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گندم کی اسپورٹ پرائس کے اعلان میں تاخیر سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضرورت پڑنے پر بروقت گندم درآمد کرنے کا بھی انتظام کیا جائے۔پاکستان کو بہتر حکمت عملی سے گندم کی پیداوار میں خودکفیل ملک بنائیں گے۔