کیوبا(یواین پی)کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے، کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ ہوانا سے سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں ہونے والا دھماکا بم کا نہیں ہے۔کیوبا کے صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل میں دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے۔دوسری جانب کیوبن سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین موجود تھے۔سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل میں دھماکا دہشتگرد حملہ نہیں۔