بورےوالا(یواین پی ) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہاہے کہ بورےوالا کو ضلع بنانے کے لئے ان کی تحریک استحقاق قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت پنجاب کو بھیجی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احمد کامران تھہیم ۔سردار بشارت علی ڈوگر۔ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع وہاڑی منظور برکت ماڑی والا ۔چوہدری عبدالمجید نمبر دار ۔ضلعی صدر مسلم لیگ مینارٹی ونگ نذیر مسیح رندھاوا .سابق صدر پریس کلب اصغر علی جاوید کامریڈ ۔ چوہدری نوید احمد آرائیں ۔محمد شاہد ۔شیر خان کھچی ۔اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نےکہا کہ ان کی دعوت پر جلد ہی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا دورہ بورےوالا متوقع ہے جس میں وہ بورےوالا کے لئے میگا پروجیکٹ کا اعلان کریں گے انہوں نےکہا کہ عمران خان خان اقتتدار کھو جانے کے بعد حواس باختہ ہو کر ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے پاکستان کے باشعور عوام ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے