ٹھٹھہ(یواین پی /حمیدچنڈ)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےمرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی کی منظوری کے بعد نامزد عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اعزازی صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ ٹھٹھہ کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں صحافیوں اور ممبران کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹہ سیکریٹریٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر صحافی تازہ گل درانی، کو سینئر نائب صدر واحد بخش شورو کو جوائنٹ سیکریٹری عبد الحمید چنڈ، کو آرگنائزر ڈی بی شمس ناہیو کو انفارمیشن سیکریٹری جبکہ شوکت علی زئور کو فنانس سیکرٹری پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ ٹھٹہ نامزد کیا گیا اس موقع پر اعزازی ضلعی صدر الطاف حسین تنیو ، نے کہا کہ کچھ عہدوں اور ممبران کا اعلان انٹرویو کے بعد کیا جائے گا مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی اور سندھ کے صدر پرویز اقبال جٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکشن جاری ہونگے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ٹھٹہ سیکریٹریٹ کی جانب سے مکلی کے مقامی ریسٹورنٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی میں اعزازی کوآرڈینیٹر سید الطاف حسین شاہ شیرازی ، محمد سلیم رضا ، سید تشکیل حسین شاہ ، شوکت زئور تازہ گل درانی ، واحد بخش شورو ، ڈی بی شمس ناہیو ، پرویز ستار عباسی ، محمد شعیب قریشی ، سید ذوالفقار ارشاد گندرو ، شیر علی شاہ ، اور دیگر نے شرکت کی آخر میں سید الطاف حسین شاہ شیرازی ، نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو ٹھٹہ ضلع میں مزید فعال کیا جائے گا باڈیز اور ممبر سازی مکمل ہونے پر لسٹ اداروں کو بھیجی جائے گی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹرڈ صحافیوں کے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے ہمارے سب ممبرز بغیر کسی فرق کے ٹھٹہ ضلع کے بنیادی مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں..