شادی کا انوکھا دعوت نامہ، سوشل میڈیا پر اس شادی کارڈ کی تصویر وائرل

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 2,350)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) شادی کا انوکھا دعوت نامہ، دیکھتے ہی آپ کی ہنسی نکل جائے گی، شادی کارڈ پر عام طور پے رخصتی کا وقت، رسومات کا وقت اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے، اس شادی کارڈ پر کچھ مختلف جملے لکھے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر اس شادی کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ میڈیا کے مطابق شادی کارڈ میں عام طور پر رخصتی کا وقت، رسومات کا وقت اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے لیکن کچھ شادی کارڈ میں ایسے انوکھے جملے ہوتے ہیں کہ ہنسی نکل جائےسوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی ہے جس کو اگر سیاسی شادی کارڈ کہا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔اس دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题