رپورٹ ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود۔۔۔ ڈسکہ
مرکز ڈسکہ سے گندم کی سرکاری خریداری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا غلہ منڈی ڈسکہ کا دورہ
ڈسکہ(یواین پی )مرکز ڈسکہ سے گندم کی سرکاری خریداری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے صدر انجمن آڑھتیاں رائس ڈیلر ز ایسوسی ایشن ملک محمد جابر کے ہمراہ غلہ منڈی ڈسکہ کا دورہ کیا صدر نے اسسٹنٹ کمشنر کو غلہ منڈی ڈسکہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ غلہ منڈی ڈسکہ میں جلد ہی تعمیری کام شروع کردیا جائے ڈسکہ مرکز سے سرکاری طور پر 1لاکھ60ہزار توڑا گندم خریدنے کا ہدف دیا گیا ہے جس پر صدر ملک جابر نے انہیں یقین دلایا کہ چند روز تک ہدف پورا کردیا جائے گا آڑھتیوں نے محکمہ خوراک کے مقامی عملہ کے عدم تعاون کی شکایت بھی کی جس کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دن رات محکمہ خوراک کے عملہ کے کام کی خود نگرانی کریں گے اس موقع پر غلہ منڈی کے دیگر عہدے دار بھی موجود تھے
گھریلو جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والی بہن ایک ماہ بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی
ڈسکہ(یواین پی )گھریلو جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والی بہن ایک ماہ بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق موضع ویروالہ کے رہائشی عطاء اللہ کی بیٹی ثمینہ کی ایک سال قبل وزیر پور کے عصمت کے ساتھ شادی ہو ئی تھی اس کا اپنے خاوند کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر ثمینہ نے طلاق لے لی تھی اور اپنی والدین کے گھر رہ رہی تھی جس کا اس کے بھائی سفیان کوشدیدرنج تھا ایک ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر سفیان نے فائر مار کربہن ثمینہ کو شدید زخمی کردیا جسے حالت تشویشناک ہو نے کے باعث لاہور ریفر کردیا گیاجہاں پر وہ ایک ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھانہ ستراہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
گھریلو حالات اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کی خودکشی
ڈسکہ(یواین پی )گھریلو حالات اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کی خودکشی خاتون ہلاک تفصیل کے مطابق موضع ترگہ کے رہائشی محمد اشرف کا اپنی بیوی شہر بانو کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر28سالہ شہر بانو نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جبکہ بیروزگاری اور گھریلو حالات سے تنگ ڈسکہ کے رہائشی نوجوان عابد نے بھی گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں حالت تشویشناک ہو نے پر انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر شہر بانو دم توڑ گئی جبکہ عابد کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈکیتی چوری کی دو مختلف دارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے نقدی اور سامان کریانہ سے محروم
ڈسکہ(یواین پی )ڈکیتی چوری کی دو مختلف دارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے نقدی اور سامان کریانہ سے محروم تفصیل کے مطابق عامر ولد لطیف جٹ بریا ر سکنہ ساہنے والی بینک سے 4لاکھ رو پے نکلوا کر موٹر سائیکل پر سوار گاؤں جا رہا تھا کہ موضع ڈھولن کے قریب 125پر سوار 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اسے نقدی4لاکھ رو پے چھین لی اور فرار ہو گئے جبکہ کالج روڈ کا رہائشی محمد لقمان گلہ گجراں میں واقع اپنا جنرل سٹور بند کر کے گھر آگیا اس کی عدم موجودگی میں چور دکان کے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ رو پے مالیتی کریانہ کا سامان چرا کر لے گئے صبح دکان پرآنے پر وقوعہ کا علم ہوا پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ چوری ملمان شہباز اور ارشاد نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کی ہے تھانہ موترہ اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔