کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے، عید کے بعد سندھ میں پانی کی خطرناک حد تک کمی کے باعث کاشتکار سراپا احتجاج ہیں، سندھ میں فصل کی بوائی جلد ہونے کے باعث صوبے کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی ضرورت ہے، کچھ روز قبل ارسا کی سامنے آنے والی رپورٹ پریشان کن ہے، فواد چوہدری کا پنجاب کا پانی سندھ کو دینے کا بیان مسترد کرتے ہیں، سندھ پنجاب یا کسی اور صوبے کا نہیں بلکہ اپنے حصے کا پانی مانگتا آ رہا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ کو 1991کے معاہدے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، سندھ کو پانی کی فراہمی کے لئے کوئی اور فارمولا ناقابل قبول ہے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ دینا سندھ کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے