وارڈ سطح پر زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مینز اور وائس چئیر مینوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کے سلسلہ میں تقریب

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

notifacation pics
ہارون آباد(یواین پی)وارڈ سطح پر زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مینز اور وائس چئیر مینوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کے سلسلہ میں تقریب بلدیہ جناح ہال میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ضیاء) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے تھے اس تقریب میں سربراہ وائٹل گروپ حاجی محمد سعید ،اسسٹنٹ کمشنر آصف محمود،ٹی ایم او غلام مرتضی نعیم سمیت معززین علاقہ و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی ادائیگی اور زکوٰۃ کی منصفانہ بنیادوں پر تقسیم ایک مذہبی فریضہ ہے اور زکوٰۃ کی تقسیم کو نہایت شفاف اور حق داران کو زکوٰۃ پہنچانے کا مشن نہایت اہمیت کا حامل ہے اور نظام سے وابستہ ہر فرد کو خوف خدا کے جذبے کے ساتھ یہ فریضہ نبھانا چاہیے تاکہ دنیا وآخرت میں سر خرو ہوا جاسکے ۔زکوٰۃ کے حقدار افراد اس فریضہ کو احسن ادائیگی کے ذریعے عزت واحترام سے جینے کا حق حاصل کر سکتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ نامزد چیئر مین اور معاون چیئر مین اسی جذبہ صداقت سے زکوٰۃ تقسیم کا عمل مکمل کریں گے اس موقع پر مختلف وارڈ کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں وارڈ نمبر 1 محمد شہباز صراف،سلطان محمود مغل ،وارڈ نمبر 2چوہدری محمد افتخار ،سید محمد اختر ،وارڈ نمبر 3چوہدری مزمل حسین ،عبد الرحیم ،وارڈ نمبر 4محمد جاوید اقبال ،امیر الحسن ،وارڈ نمبر 5محمد اکرم ،حاکم خان ،وارڈنمبر 6محمد سلیم غوری ،محمد صدیق ،وارڈنمبر 7محمد انور شہاب ،رضوان رشید ،وارڈ نمبر 8محمد امیر اسلام دین ،وارڈ نمبر 9عبدالرؤف ،محمدندیم بھٹی ،وارڈ نمبر 10محمد رمضان ،محمد محمود نور غوری ،وارڈ نمبر 11بابر اقبال علوی ،علاؤ الدین گورایا ،ورڈ نمبر 12محمد ارشد صدیق ،محمد ارشد اشرف ،وارڈ نمبر 13چوہدری محمد ندیم افضل ،محمد افضل ،وارڈ نمبر 14سید نذیر حیدر ،ثناء اللہ خان ،وارڈ نمبر 15فرزند علی شاکر ،اللہ دتہ ،وارڈ نمبر 16جعفر علی شاہ ،محمد رمضان ،وارڈ نمبر 17محمد سلیم عاصم ،محمد ندیم احمد ظفر ،وارڈ نمبر 18حافظ عمران ،نذیر احمد ،وارڈ نمبر 19اختر جاوید ،فقیر محمد ،وارڈ نمبر 20محمد اشرف ،محمد یٰسین ،وارڈ نمبر 21آصف اعجاز ،جاوید اقبال ،جبکہ ملک محمد یٰسین ،باردانے ولے ،ماسٹر محمد شریف اور قاری محمد اکرم پر مشتمل 3رکنی کمیٹی مندرجہ بالا کمیٹیوں کو ما نیٹر کر ے گی ان سب میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے ۔اس تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک محمد ریاض خلجی نے ادا کیے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes