ڈینیئل ویٹوری نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

آکلینڈ (یو این پی) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری نے بابر اعظم کو عالمی کرکٹ میں موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری نے ای ایس پی این کرک انفو کے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کو اس وقت دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔لیجنڈری لیفٹ آرم سپنر کے مطابق بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے دوران اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اس وقت سب سے زیادہ ان فارم بلے باز ہیں۔ ویٹوری کا کہنا تھا کہ کھیل کے مختلف فارمیٹس کو مجموعی طور پر بیان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت بابر اعظم سب سے زیادہ انفارم بلے باز رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题