ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کو ان کی سالگرہ سے قبل ہی ان کی ساس نے ہیرے کا لاکٹ کا تحفہ بھیج دیا۔ یواین پی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام میں یہ بات بتائی کہ انہیں ان کی ساس کی طرف سے ہیرے کا لاکٹ بطور سالگرہ کا تحفہ موصول ہوا ہے یہ تحفہ ان کے لئے انمول ہے اور بے حد خوشی محسوس کررہی ہیں اداکارہ اپنی سالگرہ 13مئی کو منائیں گی ۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو‘‘ جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔ اداکارہ نے سال 2009 میں ڈینیئل ویبر سے شادی کی تھی۔