دھان کے کاشتکار20 مئی سے قبل پنیری ہرگز کاشت نہ کریں محکمہ زراعت

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب زرعی پیسٹ آرڈیننس 1959ء کے تحت دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے قبل ممنوع ہے کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں اور ان کے پروانے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں نکلتے ہیں اگر 20 مئی سے قبل پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے اس پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیں جو کہ پروان چڑھ کر علاقہ میں وبائی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں لہٰذا دھان کے کاشتکار قبل از وقت پنیری کی کاشت سے گریز کریں۔ کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے ترقی دادہ اقسام کاشت کریں۔ دھان کی منظور شدہ موٹی اقسام کے ایس 282، نیاب اری 9، اری 6، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434، نبجی جی ایس آر 6، نبجی 5 اور نیاب 2013 کی کاشت کیلئے موزوں وقت 20 مئی تا 7 جون ہے۔ دھان کے کاشتکار منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج کاا نتظام کریں اور غیر منظور شدہ و ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ اُس کے چاول کا معیار ناقص ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی قیمت کم وصول ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes