چھت گرنے سے7افرد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افرادزخمی ،ہسپتال منتقل
فاروق آباد (یو این پی)فاروق آباد کے نواحی علاقہ جھبراں میں گزشتہ رات منی پٹرول پمپ میں آئل ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی اور دومنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی چھت گرنے سے7افرد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افرادزخمی ہو گئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ضلعی انتظامی افسران موقع پرپہنچ گئے اور فوٹو سیشن کے بعد علاقہ مکینوں کے سوالات کے جوابات دئیے بغیر چلتے بنے بتایا گیاہے کہ حافظ آباد روڈ نزدحبیب بینک قیصر یونس نے منی پٹرول پمپ قائم کررکھا تھا اور اپنی دکان کے اندر پٹرول اور ڈیزل کے ٹینک بھی دبا رکھے تھے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خدشہ کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کا سٹاک بھی کیا تھا کہ اچانک آئل ٹینک پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی اور دومنزلہ عمارت لمحوں زمین بوس ہوگئی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اورپانچ افراد کو ریسکیوٹیموں نے ملبے تلے سے مردہ حالت میں نکالاجبکہ 4 افراد شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرمد تیموراور اسسٹنٹ کمشنر میاں جمیل موقع پر پہنچ گئے اور جیسے ہی آپریشن کو تیز کرنیکی ہدایات دی تو علاقہ کے معززین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی کہ متعدد بار شکایات پر آپ کارروائی کیلئے تو نہیں آئے اور اب وقوعہ رونما ہواتو ملبہ ہٹانے کی ہدایات دے رہے ہیں جاں بحق ہونیوالوں میں جنید خان،محمداویس،عثمان،بگا بھٹی، راشد مغل ،زوہیب سمیت دیگر شامل ہیں۔