سابق گورنر پنجاب نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کرکے پنجاب کو نقصان پہنچایا ہے حمزہ شہباز

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ سابق گورنر پنجاب نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کرکے صوبہ پنجاب کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور وہ آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ سے لاہور میں اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ سابق گورنر نے آئین اور اس کے تحت اٹھائے گئے اپنے حلف پر عمل نہ کرکے عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکن ہونے کا ثبوت دیا ہے حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی جلسوں میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے اپنے بڑوں کی طرف سے کی گئی اخلاقی تربیت کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes