ملتان(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن آج-12 مئی بروز جمعرات کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ملتان سمیت ملک بھرمیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز اور بڑے شہروں میں خصوصی پروگرامز، کانفرنسز،سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ اس موقع پرمقررین ڈاکٹرز نرسوں کے حقوق اور ان کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو سراہیں گے اس روز الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کرینگے۔