مریم نواز نے بھی انتخابات کی حمایت کر دی

Published on May 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

صوابی (یواین پی) مریم نواز نے بھی انتخابات کی حمایت کر دی۔مریم نواز نے بھی صوابی جلسے میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی جماعت کو پیغام دے دیا۔ مریم نواز نے صوابی جلسے کے دوران کہا کہ اپنی جماعت کو کہتی ہوں عمران خان کی بری کارکردگی کا ٹوکرا اپنے سراٹھانے کی ضرورت نہیں، عمران خان کوعوام میں جانے دوتاکہ لوگ سوال پوچھیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ خدا کے واسطے اگلے الیکشن میں (ن) لیگ کوووٹ دینا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی والوں نے ثابت کردیا کہ لاہور لاہور ہوتا ہے چاہے پنجاب میں ہو یا پھر خیبرپختونخواہ میں ہو، میں صوابی والوں کو خراج تحسین پیش کرتی کہ آپ نے یہاں پر ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا اور مسلم لیگ ن کو فتح دلوائی، شکر اللہ کا کہ پاکستان کی ان جھوٹوں، ڈرامے بازوں، فتنہ بازوں، قومی مجرموں اور پاکستان کو جادوٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹ گئی، پاکستان کی غریب عوام پر مہنگائی کی صورت قہر بن کر ٹوٹنے والوں سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes