ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مکلی کی زبون حالت کی وجہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے بالا حکام فوری نوٹیس لیں تفصیلات کے مطابق صعفر وینجھر ھیڈ ماسٹر گورنمینٹ بوائز پرائمری اسکول مکلی نے کہا ہے کہ ہماری اسکول میں آس پاس کے علاقوں سے بچے تعلیم حاصل کرنے کلئے آتے ہیں کافی عرصے سے اسکول کی مرمت کا کام نہیں ہوا ہے جس کہ وجہ سے اسکول کی حالت بہت خراب ہے مجبورں بچوں کو کھلی آسمان کے نیچے گراؤنڈ میں تعلیم دی جاتی ہے گرمی کی وجہ سے بچوں کو پڑھانے میں بہت تکلیف ہوتی ہے جبکہ کلاس روم کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے ہم ضلع انتظامیہ سمیت بالا حکام سے اسکول کی مرمت کا کام کرانے کی گذارش کرتے ہیں