ابراھیم مچارو مکلی تھانے کہ چکر کاٹنے پر مجبور پولیس نے اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں کی
ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ)مکلی ورکشاپ کے رہائشی نابینا ابراھیم مچارو کے گھر سے چوری مکلی پولیس چور پکڑنے میں ناکام سماجی رہنماؤں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت چوری واپس کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مکلی ورکشاپ کے رہائشی نابینا شخص ابراھیم مچارو کے گھر سے رات کے وقت نامعلوم چور ایک لاکھ روپے اور سامان لیکر فرار ہوگئے جس کی رپورٹ ابراھیم مدیعت میں مکلی تھانے میں درج کروائی گئی مگر کافی دن گذر جانے کے باوجود پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ابراھیم مچارو مکلی تھانے کہ چکر کاٹنے پر مجبور پولیس نے اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں کی جس پر ٹھٹھہ کے سماجی صحافی اور اہل علاقہ نے شدید رد عمل کا اظہاار کرتے ہوئی کہا ہے کہ امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے شہری کے جان و مال غیر محفوظ ہیں یہان تک کہ چوروں نے نابینا شخص ابراھیم کو بھی نہیں چھوڑا پولیس چوری شدہ مال واپس کرانے میں مکمل ناکام آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے فوری نوٹس لینے اور ابراھیم مچارو کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے