فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہواجبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1103اور ایکٹو کیسز کی تعداد48 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ19کے3مریض داخل ہیں اسی طرح45کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران389 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تمام389افرادکے ٹیسٹ نیگیٹوآئے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈکے28372مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔