پاکستان کو بھارت میں ہندوا توا نظریے کے ابھرنے پر تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

Published on May 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان نے بھارت میں ہندوا توا نظریے کے ابھرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز حکومتی سرپرستی میں بربریت کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہندوا توا نظریے کے ابھرنے پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں جامع مسجد سری نگر میں نماز پرپابند عائد کی گئی، بھارتی فورسز حکومتی سرپرستی میں بربریت کر رہی ہیں، مودی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، بھارت سمیت تما پڑوسی ممالک سے دوستی چاہتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کے باعث اس سے مذاکرات بند ہوئے یہ بھارت پر ذمیداری ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے مناسب ماحول پیدا کرے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کیبارے میں خبریں سامنے آئی ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز وزارت تجارت نے وضاحت جاری کی ہے کہ بھارت سے تجارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog