کراچی(یواین پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے ور سٹائل اداکار علاؤالدین کی 39ویں برسی آج13مئی کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی۔علاؤالدین پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ورسٹائل اداکار تھے جنہوں نے 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیرو،ولن اور معاون اداکار کے طور پر کام کیا ہے۔علاؤالدین کی سب سے پہلی فلم ” سنجوگ “ تھی انہیں پاکستان کے سب سے بہترین آل راؤنڈر کے طور پر جانا جاتا ہے ان کی مشہور ترین فلموں میں پھیرے،پتن،شہری بابو،پاٹے خاں،کرتار سنگھ،شہید، خاندان،دل دا جانی،سسی پنوں،میرا نام ہے محبت،بندش قابل ذکر ہیں۔ورسٹائل اداکار علاؤ الدین 13مئی 1983ء کو انتقال کر گئے۔