اسلام آباد(یواین پی) محمد ابوبکر ایبٹ آباد جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے آیا تھا۔ بچہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر جلسہ گاہ میں روتا رہا تھا۔عمران خان نے ویڈیو دیکھ کر ابوبکر کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلالیا۔ ابوبکر عمران خان سے مل کر جذباتی ہوگیا اور ایک بار پھر رو پڑا۔سابق وزیر اعظم نے بچے کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا ہ رونے کی کیا بات ہے؟ عمران خان نے گلے لگایا کہا کہ تمہیں ابھی بڑے کام کرنے ہیں۔ننھا ابوبکر عمران خان کے لیے انگوٹھی کا تحفہ بھی لایا۔ عمران خان نے ننھے فین کی انگوٹھی پہن لی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ عمران خان نے بچے کی فرمائش پر قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔