کراچی(یواین پی)محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔سندھ حکومت نے اسپتالوں میں ہیٹ ویو وارڈز فوری بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو آج سے 15 مئی کے دوران مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔آج ڈیرہ غازی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دادو اور کوٹ ادو میں پارہ 47 ڈگری،ملتان اور خانیوال میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پارہ 42 ڈگری پر پہنچا،کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔