شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے یو اے ای ٹی 20 لیگ میں ٹیم خرید لی

Published on May 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

ابوظہبی(یواین پی)نائٹ رائیڈرز گروپ نے یو اے ای کی نئی چھ ٹیم والی ٹی 20 لیگ میں ابوظہبی فرنچائزی کی ملکیت اور آپریشن کے حقوق حاصل کرلیے ہیں، جسے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کا نام دیا گیا ہے۔ نائٹ رائیڈرز گروپ کی ملکیت میں یہ چوتھی ٹی 20 فرنچائز ہوگی جس کی ملکیت بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے پاس ہے۔2008 میں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے قیام کے بعد اس نے 2015 میں سی پی ایل فرنچائز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو(ٹی کے آر) میں حصہ خریدا۔ 2020 میں اس گروپ نے یو ایس اے ٹی 20 فرنچائزی پروجیکٹ میجر لیگ کرکٹ(ایم ایل سی) میںبھی حصہ خریدا۔ شاہ رخ خان نے ایک بیان میں کہاکہ کئی سالوں سے ہم نائٹ رائیڈرز کے برانڈ کو عالمی سطح پر بڑھا رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 کرکٹ کے امکانات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کی ٹی 20لیگ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں،جو بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہو گی۔یو اے ای ٹی 20 لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہاکہ ٹی 20 فارمیٹ کو فروغ دینے کا عزم اور نائٹ رائیڈرز گروپ کی جانب سے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں شمولیت کے ذریعے حاصل کی گئی مہارت ناقابل تردید ہے۔ہم متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ کے ساتھ شراکت پر ان کی دور اندیشی سے خوش ہیں۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس سے پوری کرکٹ کمیونٹی میں لیگ کی ساکھ اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ ایک پروفیشنل فرنچائز پر مبنی ٹی20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy