پانی قلت، سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر قومی شاہراہ پر دھرنا ، ٹریفک معطل

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی) ٹھٹھہ کے مختلف علاقوںیٹی بندر،گھوڑاباری،میرپورساکرو میں پانی کی منصوعی قلت کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر ٹھٹھہ میں درجنوں کارکنوں نے احتجاجی ریلی ایدھی سینٹر نکالی مطاہرین نے کراچی ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل۔کردی احتجاج کی قیادت ضلع صدر سید جلال شاہ جنرل سیکریڑی راجو قریشی،جمیل،سموں،ناتھو بروہی اور دیگر نے مظاہرین نے پانی کی قلت کے خلاف بینرز اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے مظاہرین نے پانی کی قلت کےخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محکمہ آبپاشی بااثر حکومتی شخصیات کو انکی زرعی زمین کی آبادی اور فش فارم کیلئے پانی تو فراہم کیا جارہا ہے مگر غریب عوام کو پینے کا پانی نھیں دیا جارہا پانی کی قلت سے عوام کی فصلیں تو تباہ ہوگی مگر پینے کا پانی بھی نہ ہونے سے شدید گرمی پریشانی سے دوچار ہے انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题