کراچی (یواین پی) عامر لیاقت حسین کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جلد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ دوں گا۔عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنے بچوں کے نام جاری ایک پیغام جاری کیا، اس پیغام میں بھی انہوں نے پاکستان چھوڑنے کی بات کی ۔