اسلام آباد(یواین پی) حج درخواستوں پر قرعہ اندازی آج اتوار کواسلام آباد میں ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں بینکوں کی طرف سے 63 ہزار 666 حج درخواستوں کا ڈیٹا وزارت مذہبی امورکو موصول ہوا ہے۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری حج کوٹہ 32 ہزار کا ہے جس کے لیے 63 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، اب حج درخواستوں پر قرعہ اندازی آج اتوار کو اسلام آباد میں ہوگی۔