زخمی حالت میں طالبہ کو گھسیٹ کرسکول سے باہر پھینک دیا،طالبہ کی حالت تشویشناک
فاروق آباد (یواین پی)گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول اسلام پورہ فاروق آباد کی خاتون ٹیچر نے طالبہ پر تشدد کرکے اس کا سر پھوڑ دیا اور شدید زخمی حالت میں سکول سے باہر نکال دیا، زخمی طالبہ کی والدہ عظمیٰ شہزادی زوجہ خلیل احمد کے مطابق سکول میری بیٹی مذکورہ سکول میں کلاس سوئم کی طالبہ ہے جس کے امتحانات جاری ہیں ٹیچر میڈم فرحت نے گزشتہ روز تمام طالبات کوعمران خان کی حمایت و تعریف میں مضمون لکھنے کا کہا مگر میری بیٹی نے اختیاری طور پر عمران خان کی بجائے دیگر مضمون لکھنے کو ترجیح دی جس پر میڈم فرخت طیش میں آگئی اور میری بیٹی پر تشدد کیاجب میں اطلاع پا کر سکول پہنچی تو تشددکی بابت پوچھنے پر میڈم فرحت طیش میں آگئی جس نے میری کمسن بچی اور مجھے سکول عملہ کی مدد سے ایک کمرہ میں بند کردیا اور تین گھنٹے تک ہمیں حبس بے جاء میں رکھا بعدازاں پولیس ریسکیو نمبر15پر کال کرکے پولیس سکواڈ منگوایا جس سے بھی مجھے ہراساں کروایا گیا جبکہ میڈم فرحت نے مجھے گالیاں دینے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں میں بیٹی کو سکول سے واپس گھر لے آئی اور اگلے روز جب میری بیٹی امتحانی پرچہ کی خاطر سکول پہنچی تو میڈم فرحت نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے سمیت گلاس مار کر اس کا سر پھوڑ دیا اور زخمی حالت میں سکول سے گھسیٹ کر باہر پھینک دیا تشدد کے بعد میری کمسن بیٹی کی حالت بدستور تشویشناک ہے، خاتون عظمیٰ شہزادی نے میڈم فرحت اور دیگر سکول عملہ کے خلاف اعلیٰ حکام سے کاروائی کی اپیل کی ہے۔