لاہور(یواین پی) وزیراعلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے آٹا، چینی اورگھی سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف منسٹرریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کومہنگائی سیریلیف فراہم کریں گے، عوام کیلئیآٹا، چینی اورگھی سستا کرنیکافیصلہ کرلیا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں،فوری ریلیف ان کاحق ہے، خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی۔