بوریوالا (یواین پی) نادرا آفس میں شناختی کارڈ بنوانے کے لئے آنے والے لوگوں سے ناروا سلوک ڈپٹی اسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، متاثرہ افراد کا چیئرمین نادرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ کاغذات کے حصول کے لئے نادرا آفس گئے تو انہیں کئی گھنٹے سخت گرمی میں قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعد ان کے فارم پر بلاوجہ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں جب اس سلسلہ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدنان اس بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ مسئلہ حل کرنے کی بجائے بدتمیزی کرکے دفتر سے نکال دیتے ہیں حالانکہ گورنمنٹ نے معمولی اعتراض دور کرکیریلیف دے کء بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن اس نے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرکے لوگوں تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے متاثرہ نذر حسین۔رضوان۔رمضان اور احسان اللہ ا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وزیر داخلہ اور چیرمین نادرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے