آنے والے دنوں میں متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہر محکمہ تیار ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ(یواین پی)کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے محکموں کی استعداد کار کوجانچنا ،باہمی ربط و ربط کے ذریعے اقدامات کو حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی اور کم سے کم وقت میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات موک ایکسر سائز کا بنیادی مقصد ہے سرکاری محکموں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اور ریسکیو 1122کے زیر انتظا م ہونےو الی موک ایکسر سائز میں بھر پور طریقہ سے شمولیت کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے آنے والے دنوں میں متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہر محکمہ تیار ہے ہم اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بلکہ ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور سرکاری ادارے سب سے پہلے لوگوں کے لئے موجود ہوں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے موک ایکسر سائز کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں محکمہ تعلیم کے بوائز سکاﺅٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ریسکیو 1122کے کشتیو ں کے دستہ نے مارچ پاسٹ کیا اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122چوہدری ظفر اقبال نے موک ایکسر سائز کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی انہوں نے موک ایکسر سائز میں حصہ لینے والے محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،لائیو سٹاک ،زراعت ،سوئی گیس،سول ڈیفنس ،پولیس ،میونسپل کارپوریشن ،محکمہ تعلقات عامہ ،یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلباءو رضاکار،ایدھی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی نے ریسکیو 1122کی آپریشنل تیاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے جس انداز میں موک ایکسر سائز میں حصہ لیا ہے وہ لائق تحسین ہے اس موقع پر سرکاری محکموں کی جانب سے آگاہی کیمپ لگائے گئے تمام محکموں کے افسران نے اپنے اپنے آگاہی فلڈ ریلیف کیمپوں سے متعلق بریفنگ دی ۔اس موقع پر تربیتی مشقیں کرتے ہوئے ریسیکیو 1122کے جوانوں نے ڈوبنے والے افراد کی جان بچائی اور تربیتی مشقوں کے دوران انہوں نے سیلاب میں پھنسنے والے خاندانوں سمیت ان کے مویشیوں کو بھی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو کیا۔