کوئٹہ(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن آج18 مئی بروز بدھ کو منایا جائیگا اس سلسلہ میں اسلام آبادسمیت ملک بھر میں آگاہی واکس اور تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس کا مقصد عجائب گھروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔قدیم تہذبیوں اور ثقافت کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کیلئے ہزاروں سال سے قومیں اپنے تاریخی پس منظر کی عکاسی کرنے والے تاریخی ورثوں کو محفوظ کرتی آئی ہیں تاریخی وثقافتی ورثہ جات آئندہ نسلوں کو منتقل کرنے کا واحد ذریعہ میوزیم یعنی عجائب گھر ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔