لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ آفس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات کرنے والو ں میں ندیم عباس، ریاض الحق، محمد معین وٹو،سردار اویس لغاری،ملک ندیم کامران،غزالی بٹ اور ذیشان رفیق شامل تھے-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی نے لاکھوں لوگوں سے نوکریاں چھین کر بیروزگارکیا- نیاپاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا- نیاپاکستان کیا بننا تھا پرانا پاکستان بھی برباد ہوگیا-انہوں نے کہاکہ پونے چار سال میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا – ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہے- عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے-