اوکاڑہ ریسکیو ٹیموں نےنہر سواگ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کو تلاش کر لیا

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

نوجوان کی نعش کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا
اوکاڑہ( یو این پی/شیخ ندیم شیراز )گزشتہ روز بصیر پور کے قریب نہر سواگ میں 25 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کی نعش کو تلاش کر لیا ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی جو کہ لاہور کا رہائشی تھا نوجوان کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题