نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

تحریر ۔اصغرعلی جاوید کامریڈ بورےوالا
پنجاب کالج کی دسویں سالانہ پروقار رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز اور سیکرٹری سیکنڈری بورڈ ملتان حافظ فداحسین تھے تقریب آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز کا ڈائریکٹر پنجاب کالج مجید اکبرسدھو اور ان کے سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا یہ تقریب ملتان سیکنڈری بورڈ میں پہلی،دوسری تیسری اور نمایاں کارکردگی مظاہرہ کرنے والے اوردیگر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءاور طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی ڈی پی اووہاڑی محمد طارق عزیز نے کہا ہے کہ ماں کے بعد علم حاصل کرنے کے لئے سکول ہمارا مادر علمی ہےجو اساتذہ اپنی محنت سے بچونکو تعلیم کے ساتھ انکی تربیت کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں محنت اور ایمانداری ہمیشہ زندگی میں کام آتی ہے محنت کرکے آگے بڑھنا بہت چیلنجنگ ہےجو والدین دور دراز علاقوں اور چھوٹے شہروں میں رہ کر اپنے بچونکو اعلی تعلیم دلواتے ہیں وہ قابل قدر ہیں والدین کی دعا اور اللہ تعالی سے تعلق ہی کامیابی کی سیڑھی ہےضلع وہاڑی کی پولیس عوام کےتحفظ اورانکے جان و مال کی محافظ ہے تعلیمی اداروں میں طلباءکو جرائم کی طرف لے جانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج کینال کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سیکرٹری سیکنڈری بورڈ ملتان حافظ فدا حسین اور ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر سندھو نے بھی خطاب کیا تقریب میں کالج کے فارغ التحصیل پوزیشن ہولڈرز,مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں سے 115ڈاکٹرز،انجینئرز اور دیگر ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئیں کالج کے طلباءو طالبات نے خوبصورت ملی نغمے،ٹیبلو،کراٹے اور جمناسٹک کے مظاہرے پیش کئے مہمان خصوصی ڈی پی او وہاڑی کو کالج کے طلباءوطالبات نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اس تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پرنسپل الائیڈ سکول کینال کیمپس محمد نواز مس حنا نور،پرنسپل دی سٹی سکول امجد علی،پروفیسر جاوید اقبال،سابق صدور بار ملک فرقان یوسف،نوید احمد چیمہ،سابق صدور پریس کلب احمد وسیم شیخ،اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،ڈائریکٹر پروگرامز عبدالطیف غزنوی،نائب صدر حافظ جنید احمد،ندیم انجم سندھو،اے ایم اعجاز چوہدری۔پروفیسر کرامت شکیل،پروفیسر ظفر عبداللہ پروفیسر مشتاق احمد۔ ڈاکٹر عزیر احمد۔۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران بھٹی۔ڈاکٹر سجاد احمد چوہدری اور تحصیل بھر سے نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں.تقریب کے اختتام پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes