گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ترجمان محکمہ خوراک

Published on May 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ خوراک حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری مہم کا فراہم کردہ ہدف مکمل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور کاشتکاروں سے کسی رکاوٹ کے بغیر بلاتاخیر گندم خریدکی جارہی ہے جبکہ گندم کے ناجائز ذخیرہ کی کسی کو بھی اجازت نہیں اسلئے اگر کسی مڈل مین یا دیگر مافیا نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کی تو ان کا سراغ لگا کر نہ صرف برآمد شدہ گندم بحق سرکار ضبط کرکے محکمہ خوراک کے گندم کے خریداری مراکز پر منتقل کردی جائے گی بلکہ ایسے مفاد پرست عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایاجائے گا جس کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گندم خریداری مہم کی نگرانی کیلئے تمام تر انتظامی مشینری بھرپور انداز میں متحرک ہے تاکہ کاشتکاروں کیلئے ضروری سہولیات برقراررہیں۔انہوں نے اب تک خریدی جانے والی گندم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی قسم کی بددیانتی یا ہیرا پھیری کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا اور کاشتکاروں کی معمولی سی شکایات کو بھی فوری دورکیا جائے گا۔انہوں نے سنٹرزپرانتظامات کو مہم کے اختتام تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے متعدد انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اورباردانہ کی منصفانہ اورشفاف تقسیم کے علاوہ گندم کی خریداری کو منظم رکھنے،قیمت کی آسان ادائیگی اور سنٹرز پر کاشتکاروں کیلئے آرام دہ انتظامات حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے لہٰذا شفافیت اور کاشتکاروں کیلئے ہرممکن سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے اور اس ضمن میں کسانوں کے مفادات پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy