مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرکے اپنی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ممبران قومی و صوبائی اسمبلی
Published on May 21, 2022 by admin ·(TOTAL VIEWS 161) No Comments
بورےوالا(یواین پی) مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں۔سید ساجد مہدی سلیم شاہ۔مبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ۔میاں عرفان دولتانہ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور مسلم لیگ ن علماءمشائخ ونگ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابد آرائیں نے کہاہے کہ ایک مغرب زدہ ذہنیت کے مالک اور اخلاقیات سے عاری شخص نے مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی اور بازاری زبان استعمال کرکے اپنی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کی ملتان جلسہ میں تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ اس شخص کی وجہ سے مسجد نبوی کے تقدس کو بھی اس کے لوگوں نے مجروح کیا ہے ریاست مدینہ کا دعوی اور امر باالمعروف کا نعرہ لگانے والے نے ان کی تعلیمات کا بھی کوئی خیال نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے خود ان کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنی شکل و صورت سے ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ مائیں۔بہنیں اور بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں سب احترام کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے عمران خان کی کوئی بیٹی نہیں ہے اگر بدقسمتی سے ہے تو وہ تسلیم نہیں کرتا یہ اس کے دوہرے پن کا ثبوت ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 208
Related