تمام صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

کھوئی رٹہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی شرکت
سیری (یو این پی)وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی کھوئی رٹہ پریس کلب کی حلف برداری تقریب میں شرکت،نومنتخب ممبران سے وزیراعظم آزادکشمیر نے حلف لیا، اور ممبران کو مبارکباد دی تفصلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نومنتحب ممبران عہدیداران ،صدر اظہر ملک، سینئر نائب صدر محمد مقصود چوہدری ،نائب صدر مظہر نازی، جنرل سیکرٹری عامر خلیل کھو کھر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد جمیل تبسم،سیکرٹری اطلاعات حافظ جاوید اقبال مغل ،سیکرٹری مالیات،واصف علی واصف نے حلف لیا،اور تمام ممبران کو مبارکباد دی کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں کے لیے 6لاکھ کا اعلان کیا ۔موجودہ پریس کلب کی عارضی بلڈنگ ازسر نو تعمیر کر کے اچھی بلڈنگ بنا کر دیں گے ۔اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ذاکر کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے لاتے ہوئے آزادکشمیر کے تمام صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گئے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اور کھوئی رٹہ پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر کریں گئے انہوں نے کہاکہ بھارت جان لے مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہم ان کے وارث ہیں یاسین ملک کو اگر کچھ ہوا تو بھارت بھی سکون میں رہے گا،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں اور نہتے معصوم کشمير یوں کا قتل عام کا نوٹس لے تقریب میں وزیرصحت نثارانصر ابدالی وزیراعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد رفیق نیئر ،وزیر مال چوہدری اخلاق ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر اور وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک ،وزیر حکومت اکبر ابراہیم اور وزیر حکومت جاوید بٹ کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes