لاہور (یواین پی) ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں تین روزہ سخت تربیتی مشقوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں آج 24 مئی بروز منگل سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔سیریز میں پاکستان ویمنز کی قیادت بسمہ معروف اور سری لنکا ویمنزکی کپتانی چماری اتا پاتو کریں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیمیں پاکستان میں کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ سیریز کے میچز 24، 26 اور 28 مئی کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔یہ تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یہ میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔