لاہور(یواین پی)وزیر اعلی حمزہ شہباز کا خیرہ گلی میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس، زخمیوں کوبہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت:وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مری کے قریب خیرہ گلی میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-وزیر اعلی حمزہ شہبازنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں زیر علاج زخمیوں کاپورا خیال رکھا جائے-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے-