فیصل آباد (یو این پی)ملز منیجر نے بینک عملے کیساتھ ملکر مل مالک کو ایک کروڑ 70لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا ‘ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ‘ تفصیلات کے مطابق ریان ٹیکسٹائل ملز فیصل آباد کے مالک نوید فیصل نے کچھ عرصہ پہلے بیرون ملک جانے سے پہلے اپنے منیجر عاطف سلیم کو دو عدد چیک دیئے تاکہ مزدوروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے ‘ عاطف سلیم نے ایک چیک کی رقم اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرکے ادائیگی کردی جبکہ دوسرا چیک اپنے پاس رکھا اور پھر میزان بینک کے ریجنل منیجر معظم ‘ سول لائن برانچ کے برانچ منیجر کاشف ‘ ذیشان خورشید ‘ آپریشن منیجر ریحان عمر ‘ لال حسین یاسر غازی اور بلال مبشر کیساتھ ملکر چیک کیش کراکے رقم خورد برد کرلی ‘ مالک نوید فیصل کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔