بورےوالا(یواین پی ) پیپلزپارٹی تحصیل بورےوالا کے صدر امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کر دیا ہے عمران خان کی بیوروکریسی۔پولیس اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے نئے تحصیل آفس کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں۔جنرل سیکریٹری سلیم قریشی۔بابا غلام حیدر جٹ۔نائب صدر چوہدری عبدالرشید سومی گوجر۔ڈاکٹر شمشادالحق۔سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر۔سیکریٹری اطلاعات مرزا محبوب ربانی۔ملک صغیر انجم۔جمیل طور قلندر ی۔چوہدری عبدالستار آرائیں۔اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نیازی اپنے مذموم عزائم کے مقاصد کے لئے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ابھارکر حکومت کے خلاف جہاد کا کرنے کا کہہ رہے ہیں اگر اس نے جہاد کرنا ہے تو وہ بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور فلسطینیوں کے لئے اسرائیل کے خلاف کرے اپنے ملک کے لوگوں کے خلاف کونسا جہاد ہے۔