بوریوالا،پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاون،دو سابق یو سی چیئرمینوں سمیت 20 سے زائد کارکنان گرفتار

Published on May 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

بورے والا(یواین پی)اسلام آباد مارچ میں شرکت سے روکنے کے لئے پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان اور راہنماوں کے خلاف کریک ڈاون،دو سابق یو سی چیئرمینوں سمیت 20 سے زائد کارکنان گرفتار،کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف دہلی عارف والا روڈ پر پی ٹی آئی ورکرز کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ،روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی پی ٹی آئی کارکنان و اہم راہنماوں کی گرفتاریوں کے لئے پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے پی ٹی آئی کے مقامی قائدین سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ،سابق امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ،سابق ٹکٹ ہولڈرز خالد محمود چوہان،سردار خالد نثار ڈوگر سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ، سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماءملک فاروق احمد اعوان،چوہدری اعجاز اسلم،ڈاکٹر شہباز گل کے میڈیا ایڈوائزر ارسلان بٹ اور دیگر راہنماوں و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران دو سابق یو سی چیئرمین میاں اعجاز جیویکا،پیر مطیب چشتی،سابق کونسلر شکیل حشمت، پی ٹی آئی سرگرم راہنماءنعیم اللہ چوہدری،ڈاکٹر مدثر اورمظہر فرید سمیت 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے قومی شاہراہ دہلی عارف والا روڈ اڈا کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومتی اقدامات کو بدترین انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy