گرفتاریوں کا فیصلہ وزیر اعلی کی نہیں پاکستانی کی حیثیت سے کیا، حمزہ شہباز

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور (یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ دن گرفتاریوں سے متعلق بڑا فیصلہ تھا اور مجھے معلوم تھا کہ تنقید ہوگی مگر میں نے وہ فیصلہ وزیر اعلی کی عینک اتار کر ایک پاکستانی کی حیثیت سے کیا تھا۔چھاپے کے دوران شہید پولیس اہلکار کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حواریوں نے کہا کہ یہ خونی مارچ ہوگا مگر میں ان سے پوچھتا ہوں کہ یہ کس قسم کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ پوچھتا رہتا ہے کہ عدالت رات گئے کیوں کھلی، مگر ان کو یہ معلوم نہیں کہ وہ آئین و قانون کا قتل کرنے چلا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انا یہ تھی کہ اس نے ڈپٹی اسپیکر کو کہا کہ اپنی رولنگ سے آئین کو روند دو، ملک کا تماشہ بنادو مگر میری انا کو بچا۔وزیر اعلی نے کہا کہ میں صوبے کے عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ کچھ تکالیف آئیں گی مگر ملک کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے اس کو بہتر کرنے کے لیے کچھ دن تکلیف برداشت کرنی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog