اسلام آباد(یواین پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے دوران پیش آسکنے والی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہائی الرٹ کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پولی کلینک اسلام آباد میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 20 بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔