پشاور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں،ہمارا لانگ مارچ پرامن ہے عوام کو اشتعال نہ دلایا جائے،اتنا ظلم کرو کل جتنا برداشت کرسکو۔اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جو بورہاہے وہ شریف فیملی کو کاٹنا پڑے گا،پر امن شہریوں کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں،سب سے بڑا قافلہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس گردی افسوسناک ہے،سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے غیر جمہوری اقدامات کا نوٹس لے۔