مقتول کامران میو کے قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے پرورثاءنے لاش سڑک پررکھ کر احتجاج

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

کاہنہ(یواین پی) مقتول کامران میو کے قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے پرورثاءنے لاش سڑک پررکھ کر راحتجاج کیا،4گھنٹے تک ٹریفک بلاک ،جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءایم پی اے مرزا جاوید نے ایس پی ماڈل ٹاون وقار کھرل کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاجی شرکاءمنتشر ہوگئے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز عبیدرضا اوراسکے2ساتھیوں نے فائرنگ کرکے کا مران میوکوقتل کردیاتھا، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاکے حوالےکی گئی توورثااور اہلِ علاقہ نےلاش فیروز پور روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا، احتجاج کے د وران مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، یم پی اے مرزا جاوید ایس پی ماڈل ٹاون وقار کھرل اورڈی ایس پی موقع پرپہنچے اورملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy