لاہور(یواین پی) پاکستان کے مشہور اداکار ادیب کی 16 ویں برسی آج26 مئی بروز جمعرات کو منائی جائیگی وہ-4 اکتوبر 1928 کو بمبئی میں پیدا ہوئے اوران کا اصل نام مظفر علی تھا انہوں نے دس سے زیادہ بھارتی فلموں میں کام کیا اور1962 میں پاکستانی فلم ”دال میں کچھ کالا“ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اداکار ادیب نے 500 سے زیادہ فلموں میں کام کیا وہ 26مئی2006 کو دنیا فانی سے رحلت کرگئے تھے۔